Ibne Safi-Now in Dehli-2011

دہلی میں 22 اپریل 2011 کی شام ابن صفی کی نذر ہوئی، جاسوسی دنیا کے چار ناولز (ڈاکٹر ڈریڈ سیریز) ادارہ ویسٹ لینڈ اور بلافٹ کے اشتراک سے شائع ہوئے ہیں۔ ان کے مترجم پروفیسر شمس الرحمان فاروقی ہیں۔ تقریب رونمائی کے موقع پر احمد صفی کراچی سے شرکت کے لیے پہنچے۔ ان کے خصوصی تعاون سے یہ تصاویر پیش خدمت ہیں۔

متذکرہ سفر کی روداد حیدرآباد دکن کے ماہنامہ قومی زبان کے ابن صفی نمبر میں اگست 2011 میں شائع ہوئی، مضمون یہاں پڑھا جاسکتا ہے:

http://www.wadi-e-urdu.com/fresh-articles-on-ibne-safi-%E2%80%93-june-july-2010/fresh-articles-on-ibne-safi-2010-onwards/attachment/1-7/

RASHID ASHRAF

zest70pk@gmail.com

Ibne Safi Demise

Rashid Ashraf-zest70pk@gmail.com

دوستو!یہ حقیقت ہے کہ 26 جولائی 1980 کو ہونے والے اس سانحے نے قلب و ذہن کے پیشتر آئینے تاریک کردیے۔ یہ سانحہ تھا برصغیر پاک و ہند کے سب سے بڑے جاسوسی ناول نگار جناب ابن صفی کی ناگہانی موت۔ 25 اور 26 جولائی 1980 کی رات صفی صاحب کے اہل خانہ پر بیتنے والے جاں گسل لمحات کی روداد فرزند ابن صفی احمد صفی بیان کرچکے ہیں جس کو راقم الحروف نے اپنے ایک تازہ مضمون “زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا” میں درج کیا ہے، مذکورہ مضمون مندرجہ ذٰل لنک پر پڑھا جاسکتا ہے:

http://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=8412

یہاں شامل کردہ تراشوں میں سے بیشتر ہمارے مربی اور صفی صاحب کے ایک سچے پرستار و عاشق جناب محمد حنیف، کی ویب سائٹ ابن صفی ڈاٹ انفو سے لیے گئے ہیں۔ البتہ چند ایسے تراشے ہیں جو حال ہی میں فرزند ابن صفی جناب احمد صفی کے خصوصی تعاون سے یکجا ہوپائے


Ibne Safi Zinda Hai (ابن صفی زندہ ہے)

Rashid Ashraf

For Feedback:  zest70pk@gmail.com

لگ بھگ تیس صفحات پر مشتمل مذکورہ کتاب جناب ابن صفی کی وفات کے ایک ہفتے بعد منظر عام پر آئی تھی۔ ابن صفی ڈاٹ انفو کے نگراں کار اور ہمارے مربی جناب محمد حنیف صاحب نے حال ہی میں اس گراں قدر تحفے سے نوازا۔ حنیف صاحب یہ کتاب حیدرآباد سے بطور خاص ہمارے لیے لائے تھے۔ کتاب کے مصنف کیپٹن ڈاکٹر سید مظفر سلطان بخاری ہیں جو نواب شاہ میڈیکل کالج میں استاد تھے۔ ڈاکٹر صاحب کی تلاش میں کئی اشخاص سے رابطہ کیا لیکن کوئی اتا پتا نہ ملا۔ اگر نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے کوئی دوست اس ویب سائٹ کے توسط سے ڈاکٹر صاحب کے بارے میں معلومات یا ان کا فون نمبر اوپر دیے ہوئے ای میل پتے پر دے سکیں تو احسان مند رہوں گا

.

Script of Geo Tv Documentary on Ibne Safi-July 24, 2010

Rashid Ashraf

For Feedback: zest70pk@gmail.com

جیو ٹی وی سے 24 جولائی 2010 کو نشر ہونے والے پروگرام “ابن صفی” کے اسکرپٹ کی فراہمی کے لیے ہم جیو ٹی وی کے پروڈیوسر جناب خرم جاوید کے شکر گزار ہیں


Making of Geo Tv Documentary ‘IBNE SAFI”-Aired on July 25, 2010

For Feedback: zest70pk@gmail.com



A Pictorial Tribute To Ibne Safi-2010

Rashid Ashraf

For Feedback: zest70pk@gmail.com

دوستو!
لوگ کسر نفسی سے کام لیتے ہوئے اپنی کسی بھی کاوش و کوشش کو حقیر گردانتے ہیں کہ یہی انداز عاجزانہ کہلاتا ہے لیکن کیا کروں کہ اپنی اس کوشش کو حقیر کسی صورت نہیں کہہ سکتا۔ یہ کوئی فسانہ کاری یا شاعرانہ خیال آفرینی نہیں، واقعہ یہی ہے ۔۔۔۔ جو کچھ بھی ہے آپ کے سامنے ہے۔ خدا جانے آپ اس کا کیا اثر لیں گے، یہاں تو یہ حال رہا کہ کمپیوٹر سے متعلق جدید داؤ پیچ سے ناواقفیت کی بنا پر ایک چھوٹی گڑیا مریم خان کی مدد شامل حال رہی اور کئی پھیرے وہاں کے لگتے رہے:

مانع دشت نوردی کوئی تدبیر نہیں
ایک چکر ہے مرے پاؤں میں، زنجیر نہیں

اس سادہ سی کاوش کی تکمیل کے سلسلے میں، میں جناب احمد صفی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں

میں اسے جناب ابن صفی کے اہل خانہ، ان کے پرستاروں اور ان کو شدت سے چاہنے والوں کی نذر کرتا ہوں

خیر اندیش
راشد



مرحوم پروفیسر محمد انوار الحق اردو و فارسی کے عالم ہونے کے ساتھ  ساتھ ایم اے ایل ایل بی

A Unique Gift by Ahmad Safi-Rare Pictures of Ibne Safi

Rashid Ashraf

For Feed Back: zest70pk@gmail.com

فرزند ابن صفی محترم احمد صفی کی جانب سے ابن صفی صاحب کے چاہنے والوں کے لیے توشہ خاص – ابن صفی کی چند انتہائی نادر و نایاب تصاویر جو اس سے قبل کبھی منظر عام پر نہیں آئیں۔ دریں اثناء جناب محترم مشتاق احمد قریشی صاحب نے بھی چند نایاب تصاویر عنایت فرمائیں جو یہاں شامل کی جارہی ہیں.


TITLES

For Feedback: zest70pk@gmail.com
Rashid Ashraf

TITLES OF JASOOSI DUNYA AND IMRAN SERIES – ALLAHABAD AND KARACHI EDITIONS


Fresh Articles on Ibne Safi 2010 Onwards

Administrator: Rashid Ashraf
For Feedback: zest70pk@gmail.com

ریکارڈر کا مضمون
پڑھنے میں دشواری کی صورت میں مندجہ ذیل لنک استعمال کیا جاسکتا ہے:
http://www.brecorder.com/index.php?id=1071237&currPageNo=1&query=&search=&term=&supDate=

M Hanif (www.ibnesafi.info) Tour of Karachi-May 2010

Rashid Ashraf

For Feedback: zest70pk@gmail.com

ابن صفی ڈاٹ انفو کے نگراں کار جناب محمد حنیف مئی 2010 کے مہینے میں کراچی تشریف لائے – ان کی آمد پر فرزند ابن صفی جناب احمد صفی کے گھر ایک طویل نشست رہی جس میں محقق و ادیب جناب خرم علی شفیق کے علاوہ راقم نے بھی شرکت کی۔ اس نشست میں جناب ابن صفی کی شخصیت و فن کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی جس کے دوران کی گئی ویڈیو ریکارڈنگ کو یہاں دیکھا جاسکتا ہے

http://www.youtube.com/watch?v=glTR9EnphUU

http://www.youtube.com/watch?v=MD5xF5qcmzw

۔ اس نشست کی تصاویر پیش خدمت ہیں


Misc Articles on Ibne Safi

Rashid Ashraf

For Feedback: zest70pk@gmail.com

Courtesy: Muhammad Hanif – ibnesafi.info and Mushtaq Ahmed Qureshi

Misc Articles/Columns/Features on Ibne Safi

Hindi Translation of Ibnesafi Novels by Harper Colins (ابن صفی ھندی میں )

For Feedback: zest70pk@gmail.com
فرزند ابن صفی، جناب احمد صفی کے خصوصی تعاون کے ساتھ